اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نام اور انتخابی نشان
سائیکل پر والد ملائم سنگھ یادو اور بیٹے اکھلیش یادو کے درمیان جاری کشمکش
پر آج دونوں فریق الیکشن کمیشن کے سامنے پیش
ہوئے۔تقریباً دو گھنٹے کی سماعت کے بعد اکھلیش یادو فریق کے ایک وکیل نے بتایا
کہ اب تک اکھلیش فریق کی سماعت ہوئی ہے، جس کی طرف سے سینئر وکیل کپٰل سبل
نے اس کا موقف پیش کیا۔لنچ کے وقفے کے بعد پھر سماعت ہوگی۔